ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دکشن کنڑا اور اُڈپی مسلم تعلیمی اداروں کے محاذ کا اجلاس : تعلیمی مسائل اور حل پر مفصل گفتگو

دکشن کنڑا اور اُڈپی مسلم تعلیمی اداروں کے محاذ کا اجلاس : تعلیمی مسائل اور حل پر مفصل گفتگو

Thu, 31 Mar 2022 20:41:22    S.O. News Service

منگلورو  :31؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کا احاطہ کرنےو الی ’میف‘ (متحدہ محاذ مسلم تعلیمی ادارہ جات ) کے ممبر نمائندوں کا اجلاس کنکناڑی میں واقع جمیعۃ الفلاح ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں میف میں شامل 91تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میف کے صدر مصعب پی بیاری نے اجلاس کی صدارت کی۔

مولورو کے الاحسان ادارے کے مینجر مولانا مصطفیٰ سعدی کی تلاوت قرآن سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ میف کے اعزازی صدر عمر ٹی کے نے موجودہ حالات میں میف سےملحق شدہ اسکولوں کو درپیش مسائل اور حل پر روشنی ڈالی۔ کاٹی پالیا مصباح وومنس کالج میں ایس ایس  ایل سی طلبا کے لئے  دوماہ تک ہفتہ واری منعقد ہ خصوصی تربیتی کیمپ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب طلبا کو میمنٹو کے ساتھ انعامات سے نوازاگیا۔ اعزازی صدر نے سال 2021-2022 میں میف کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک مفصل تصویری رپورٹ کا اجراء کیا۔ مصعب پی بیاری نے ایس ایس ایل سی طلبا اور اساتذہ کے متعلق دونوں اضلاع میں منعقدہ مختلف پروگراموں کی تفصیل پیش کی۔

اجلاس میں کسی بھی تعلیمی ادارے کے ماتحت نئی انگریزی میڈیم اسکول یا پی یو کالج کی شروع کئے جانے کےمتعلق ان کی رہنمائی کے لئے میف کے دفتر میں ہیلپ ڈسک کا قیام ، اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند طلبا کے لئےمنگلورو  اسٹڈی سنٹر کی شروعات، اگلے تعلیمی سال سے ایس ایس ایل سی طلبا کے لئے علاقائی سطح پر تربیتی کیمپ کے انعقاد سمیت کئی فیصلے لئے گئے۔ اجلاس میں اُلال سید مدنی درگاہ کے صدر رشید حاجی، میلتار وومنس کالج کے صدر ایس ایم رشید حاجی، کاٹی پالیا مصباح گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے صدر اور میف کے نائب صدر بی ایم ممتازعلی ، جمیعۃ الفلاح دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے صدر صبیح قاضی ، میف کے خازن عبدالرحمن اور جوائنٹ سکریٹری ریاض احمد، پی اے الیاس، بی محی الدین  اور بی اے اقبال سمیت دونوں کے اضلاع کےتعلیمی داروں کے صدور وعہدیداران موجود تھے۔ جنرل سکریٹری بی اے نذیر نے استقبال کیا تو نائب صدر عبدالرحمن منی پال نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: